مہاجر قومی مومنٹ کے چئرمین آفاق احمد رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ الطاف حسین اور عشرت العباد کو دل سے معاف کرتے ہیں۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ منظور حسین وسان نے ان کی رہائی کے لیے جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ وہ مہاجروں کے مفادات کے خلاف کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آٹھ سال پہلے ملک چھوڑنے کی پیکش ہوئی تھی مگر وہ مر سکتے ہیں کا رکنوں کو چھوڑ کر نہیں جا سکتے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا۔