وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ کسی کیساتھ تعلقات توڑنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، نیٹو سپلائی بند کرنے سے پاکستان کو بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگومیں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بند کرنے کے بعد پوری قوم کو یکجہتی دکھانے کی ضرورت ہے جبکہ ہر چیز پر کمیشن تشکیل دینا یا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ٹھیک نہیں ۔ میمو اسکینڈل پاکستان کے لئے باعث فخر بات نہیں ہے۔ یہ ایک بندے کا تخلیق کیا ہوا اسکینڈل ہے ایسے مشکل وقت میں ایسے ایشوز پر توجہ نہیں دینی چاہیئے۔ حناربانی کھرنے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ممالک سے بہتر تعلقات رکھے جائیں۔ پاکستان کے لئے کسی ملک سے تعلقات توڑنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جلد پاکستان آ رہے ہیں۔