فلپائن میں سمندری طوفان اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ سوباون ہو گئی۔ سیکڑوں افراد تا حال لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مشرقی علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور گمشدہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔ فلپائنی حکام کے مطابق سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ وسیع پیمانے پرہونے والے مالی نقصان اندازہ لگانا فی الحال مشکل ہے۔ امریکا اور دیگر ممالک نے فلپائن کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدا د کی پیش کش کی ہے۔