وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے موسم سرما میں گیس کی پیداوار میں کمی کا سامنا رہے اور پاک ایران گیس لائن منصوبے پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی پیداوار میں ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف کمی کا سامنا رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام وزرائے اعلی کا اجلاس جمعرات کو بلایا گیا ہے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت ہوگی ۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ آئندہ پیٹرولیم پالیسی میں سی این جی، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں فرق کم کیا جائے گا۔