مصر میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں پر اقوام متحدہ کیسیکرٹری جنرل بان کی مون نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا ہے۔ مصر میں الیکشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے مگر جاری رہنے والے پر تشدد فسادات جس میں 11 افراد کی پولیس کے ذریعے ہلاکت نے دنیا میں تشویش کی صورتحال پیدا کر دی ہے ۔ مصری عوام کو پر تشدد طریقے سے ہلاک کرنے ہر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے تشویش کا اظہار کیا اورمصر میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکہ کی وزیر کارجہ ہیلری کلنٹن نے مصر میں مسلسل تشدد اور عوام کی ہلاکت پر رشویش کے ساتھ حکومت سے مصری عوام کی جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب مصر میں انتخابات کے مکمل ہونے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے اجرا کے بعد بھی مصر میں عوام اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپون کا سلسلہ جاری ہے۔