افغانستان میں امن پاکستان کے بغیر ممکن نہیں۔ حامد کرزئی

hamid karzai

hamid karzai

حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں طالبان کی پناہ گاہیں پاکستان میں ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ طالبان پاکستانی سر زمین سے اپنے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بامعنی مذاکرات کے بغیر خطے اور افغانستان کا امن ناممکن ہوگا۔ امریکا کے ساتھ دیرپر شراکت داری چاہتے ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوج کے کچھ دستوں کی موجودگی کے بارے میں امریکا سے بات چیت جاری ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ وہ طالبان کو خوش آمدید کہیں گے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ طالبان اپنی باضابطہ نمائندگی کا اعلان کریں اور افغانستان کے امن کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔