امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے جیسے واقعات آئندہ نہ ہوں۔ امن کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی ضروری ہے۔ فیصل مسجد اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کے موضوع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ میں تمام مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں اور وہاں تمام لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ امریکہ اسلام سمیت تمام عقیدوں کا اخترام کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعکلقات میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ آئندہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے جیسے واقعات سے بچنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ کیمرون منٹر نے سلالہ چیک پوسٹ کے شہدا کے لئے کی جانے والی دعا میں بھی شرکت کی۔ امریکی سفیر نے اس موقع پراس امید کا اظہار کیا کہ اگلا سال پاک امریکہ تعلقات کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔