امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے ایبٹ آباد کمیشن میں اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔ حقانی کا کہنا ہے امریکہ میں سفارتکاری مشکل کام ہے ۔ حسین حقانی سپریم کورٹ میں میمو اسکینڈل کیس کی سماعت کے باعث کمیشن کو تحریری جواب دے چلے گئے ۔ اپنے جواب میں حسین حقانی کا کہناہے کہ امریکیوں کو بڑی تعداد میں ویزے جاری نہیں کئے گئے ۔ ویزوں کے اجرا میں امریکہ کی خواہش اور پاکستان کے مفاد کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور ان کی تعداد بھی زیادہ نہیں ہے۔