کم جونگ ال کے انتقال پر جنوبی کوریا میں بدستور ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ فوج بھی الرٹ ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اب پیانگ یانگ سے تعلقات بہتر ہونے کی توقع ہے۔ واشنگٹن میں اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاکہ امریکا کو شمالی کوریا کے عوام کی حالت پرتشویش ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے کہاکہ جاپان جنوبی کوریا کے ساتھ ملکر خطے کی کی بہتری کیلئے کام کرے گا۔ جاپان نے ایران سے تیل درآمد نہ کرنے کے امریکی مطالبے کو بھی مسترد کردیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے ملاقات میں واضح کیا کہ جاپان کو اپنے مفادات عزیز ہیں اور تہران سے ماضی میں کیا گیا معاہدہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔