طالبان سے مذاکرات خطرہ لینے کے مترادف۔ امریکی سینیٹر

taliban

taliban

ری پبلکن امریکی سینیٹر سیکسبی چیمبلس نے کہا ہے کہ طالبان سے بات چیت کا مطلب دہشت گردوں سیمذاکرات کرنا ہے، گوانتانامو بے سے طالبان کی رہائی امریکا کیلیے خطرات میں اضافہ کردے گی۔
ری پبلکن میمبر اور سینیٹ انٹیلی جس کمیٹی کے رکن نے سیکسبی چھیمبلس نے ایک بیان میں کہاکہ اوباما انتظامیہ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرکے سیاسی خطرات مول رہی ہے۔ ماضی میں امریکا نے کبھی بھی دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں کئے۔ سیکسبی نے کہاکہ اگر اففانستان میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات ناگزیر ہیں تو سب سے پہلے عسکریت پسندوں سے لڑائی ختم کرنے کا معاہدہ کیا جائے۔