حکومت نے رواں برس کی شرح نمو کا ہدف کم کر کے تین عشاریہ چھ فیصد کر دیا ہے جو کہ بجٹ کے وقت چار عشاریہ دو فیصد تک رہنے کی توقع تھی۔ یہ بات وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو تین عشایہ چھ فیصد رہی جبکہ ہدف دو فیصد تھا۔ زراعت سے متعلق بات کر تے ہوئے ڈاکڑ حفیظ شیخ کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی کارکردگی بھی کافی بہتر ہے اور اس میں مزیدبہتری کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ محاصل میں اٹھا ئس عشاریہ دوفیصداضافہ ہوا ہے جو اب سات سو بارہ ارب روپے ہیں جبکہ گذشتہ برس ٹیکسوں سے اسی عرصے میں پانچ سو پچپن ارب روپے جمع ہوئے تھے۔