پہلا قومی امن ایوارڈ سوات سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ لڑکی ملالہ یوسف زئی کو دیا گیا ۔ ملالہ کو یہ ایوارڈ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دیا گیا۔ ملالہ نے امن اور خواتین کی تعلیم کے لئے اس وقت کوششیں کیں جب سوات میں طالبان کا اثر و رسوخ تھا۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ امن کا قومی ایوارڈ حاصل کرنے پر وہ بہت خوش ہیں ۔ یہ ایوارڈ ان کے لئے باعث فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے لئے اب اور بھی بہترانداز میں کام کریں گی۔