خلیجی تعاون کی کونسل نے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عرب لیگ کے مطالبات پر فوری عمل کرے۔ خلیجی تعاون کونسل نے کہا ہے کہ شام حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بند کرے ۔ اجلاس کے بعد سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے میڈیا کو بریفنگ دی ۔ سعودی شہزادے نے شام سے مطالبہ کیا کہ وہ آبادی والے علاقوں سے فوج واپس بلائے۔ شام قیدیوں کو رہا کرے اور حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں سے مذاکرات کیے جائیں۔