افغانستان میں امریکی فوج کے سنیئر کمانڈر جنرل جون ایلن کا کہنا ہے کہ نیٹو حملے کے بعدمتاثر ہونے والے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل جون ایلن کا کہنا تھا کہا امریکی فوج سن دو ہزار چودہ کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہ سکتی ہے۔ افغانستان کی تعمیر اور بحالی کیلئے طویل مدت کے فوجی اور سویلین معاہدوں کی ضرورت ہے۔جنرل ایلن نے کہا کہ دوہزار چودہ کے بعدبھی افغانستان میں غیرملکی افواج کی موجودگی عسکریت پسندوں کیلئے دھچکا ہو گی۔