افغانستان میں اپنے ساتھی کو ہلاک کرنیکے الزام میں آٹھ امریکی فوجیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک چینی نژاد امریکی فوجی ڈینی چن مردہ حالت میں پایا گیا تھا جس کی موت کو ابتدا میں خود کشی کا رنگ دیا گیا۔ تاہم اس کے والدین کا موقف ہے کہ ان کے بیٹے کو دیگر آٹھ امریکی فوجیوں نے نسلی بنیاد پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ یہ واقعہ اکتوبر میں پیش آیا تھا۔