بے نظیر بھٹو کی برسی پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

benazir bhutto

benazir bhutto

سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے سلسلے میں منگل 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں برسی کی مرکزی تقریبات منعقد ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ان تقریبات میں صدر آصف زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔