امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک کی حکومتی جماعت کے لئے پے رول ٹیکس میں کٹوتی کا بل پاس کراناری پبلکن کی اکثریت کی وجہ سے مشکل ہو گیا۔بل آج پیش ہو گا۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے سینیٹ کے اکثریتی رہنما ہیری ریڈ سے کہا ہے کہ وہ سینیٹ کی جانب سے دو ماہ قبل پاس کرائے جانے والے پے رول کٹوتی بل کو ایوان نمائندگان سے منظور کرانے کی کوشش کریں۔ اس سے قبل سینیٹ میں ری پبلکن کے رہنما مچ میککونیل نے ایوان نمائندگان سے کہا ہے کہ پہلے وہ پے رول کٹوتی بل میں دو ماہ کی توسیع کو منظور کرائے اور اس پر باقاعدہ بحث کا آغاز کرے،یاد رہے کہ متعلقہ بل 2012 کے لئے ہے۔