وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج پر الزام تراشی کرنے والوں نے اپنے حلف سے غداری کی ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب ملکی قیادت نے اپنی ہی فوج پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ حکمراں پاکستان کے بدترین دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔۔جھوٹے الزامات کے ذریعے دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کرنے والوں نے اپنے حلف سے غداری کی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان بیانات کے ذریعے پاکستان کے مفادات کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن عوام حکمرانوں کے حربوں سے باخبر ہیں اور وہ ان کا ہرمیدان میں محاسبہ کریں گے۔