پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ سال مارچ میں ہونیوالے سینٹ کے انتخاب کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ امیدواروں سے دس جنوری تک تحریری درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ہر امیدوار کو اپنی تحریری درخواست کے ہمراہ تیس ہزارروپے کابینک ڈرافٹ اعلان کردہ تاریخ کوپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کرانا ہو گا۔ سینٹ کاانتخاب آئندہ سال مارچ میں ہونا ہے۔ آئین اورقانون کے تحت ایوان بالا میں پڑی آدھی خالی سیٹیں پرکی جائیں گی۔نئے سنیٹرزکاانتخاب موجودہ اسمبلیوں کے ارکان کریں گے۔