پنجاب بھر میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی ہے جس میں اسپتالوں اور عدالتوں کوبلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو بلاوجہ تنگ کررہی ہے،سردیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بلاجواز ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وی آئی پی شخصیات کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ پینل کی جانب سے اہم شخصیات کو بجلی کی فراہمی کا ریکارڈ طلب کرنیاورلوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔