شاہ محمود قریشی کے بھائی تحریک انصاف میں شامل

Qureshi

Qureshi

ملتان : شاہ محمود قریشی کے بھائی بھی بالآخر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ عمران خان نے سوال کیا ہے کہ صدر زرداری میڈیکلی ان فٹ ہیں، تحقیقات ہونی چاہئے کہ کیا وہ اس عہدے کے اہل ہیں نواز شریف پارلیمنٹ کو غیر موثر سمجھتے ہیں تو وہ اسمبلیوں سے استعفے کیوں نہیں دیتے۔ ملتان میں شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف کوئی سازشیں نہیں کر رہا،بلکہ حکومت نے ناقص کارکردگی کی بنا پر ہر شعبے میں خرابیاں پیدا کرکے اپنے خلاف خود سازشیں تیار کی ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ حکمران جماعتوں کو چھوڑ کر لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر پارلیمنٹ کو غیر موثر سمجھتے ہیں تو وہ اسمبلیوں سے استعفے کیوں نہیں دیتے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایوان صدر اور وزیر اعظم نے ان کے بھائی مرید قریشی کو وزیر اعظم کے ایڈوائزر سمیت بہت سے عہدوں کی پیشکش کی تاکہ مجھے چھوڑ کر وہ پیپلز پارٹی میں رہیں۔ لیکن ان کے بھائی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔