امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام کے حامی ہیں اور آئین کا احترام کرتے ہیں۔ سیاسی تنازعات خود پاکستانی عوام کو کرنے ہیں۔ مہمند ایجنسی تحقیقاتی رپورٹ پر اسلام آباد کو اعتماد میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ امرکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکی حکام پاکستانی وزیر خارجہ اور محکمہ داخلہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور مہمد ایجنسی حملے کی تحقیقاتی رپورٹ پر اعتماد حاصل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گو اس وقت رپوڑٹ دینے کا مناسب وقت نہیں تھا مگر وقت کے ساتھ دونوں ممالک بہتر تعلقات قائم کرلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے آئینی اور جمہوری نظام کی حمایت کرتا رہے گا جبکہ سیاسی تنازعات کو خود پاکستانی حل کریں گے۔