چین سے اسٹریٹیجک شراکت داری خارجہ پالیسی کا ستون ہے،صدر

zardari

zardari

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے۔
چینی صدر کے نمائندے اور اسٹیٹ قونصلر دیا بنگ گو سے ایوان صدر میں ملاقات کے موقع پر صدر نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام ملکی خودمختاری، آزادی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں چین کی حمایت کو پاکستانی عوام بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
چینی اسٹیٹ قونصلر دیا بنگ گو نے پرتپاک استقبال پر صدرکا شکریہ اداکیا۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں ایک منقعد ایک خصوصی تقریب میں چینی صدر کے نمائندے اور اسٹیٹ قونصلر دیا بنگ گو کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔