افغان صدر حامد کرزئی نے اتحادی افواج اور نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ رات کو کئے جانے والے آپریشن بند کرے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں حامد کرزئی نے ایک بار پھر نیٹو افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ رات میں کی جانے والی چھاپہ مارکارروائیاں اور گھر گھر تلاشی کا سلسہ بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک نیٹو رات کی کارروائیاں بند نہیں کرتا۔ افغانستان امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔