منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کی قلت اور آئی پی پیز سے بجلی کی کم فراہمی کے باعث لاہور میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہیغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری پریشان ہیں۔ لاہور میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا وقت تین گھنٹے ہے لیکن پپیپکو کی جانب سے سات سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ ضرورت سے کم فرنس آئل کی فراہمی ہے۔چشنوپ ٹو اورلال پیر سمیت کئی آئی پی پیز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ کوٹ ادو پاور پلانٹ اپنی گنجائش سے آدھی پیداوار دے رہاہے۔ اطلاعات کے مطابق نجی بجلی پیدا کرنے والے ادارے پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایک سو پچاس ارب روپے کے مقروض ہیں۔