سلو بھائی کے پرستاروں کیلیے اہم خبر یہ ہے کہ آج وہ چھیالیس برس کے ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ میں اپنے تیز مزاج اور دبنگ اسٹائل کے باعث مشہور سلمان خان کی آج چھیالیسویں سالگرہ منارہے ہیں۔ سلوبھائی انیس سو پینسٹھ میں اندور میں پیدا ہوئے۔ سلمان خان نے فنی سفر کا آغاز انیس سو اٹھاسی میں کیا۔ دو ہزار سات میں امریکی میگزین پیپلز نے سلمان خان کو دنیا کے ساتویں جاذبِ نظر آدمی کا اعزاز دیا۔ دو ہزار دس میں سلمان کان کو بھارت کے سب سے پرکشش ترین آدمی کا خطاب دیاگیا۔ سلمان کا مومی مجسمہ دو ہزار آٹھ میں لندن کے مادام تسا میوزیم کی زینت بنا۔ بیئنگ ہیومن کے نام سے فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھنے والے سلمان خان دس کا دم اور بگ باس جیسے رئیلٹی شوز کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔