ایکشن اور تھرل کی شوقین اینجلینا جولی کو خطروں سے کھیلنے کا بیحد شوق ہے۔ اس لئے پہلی فلم ڈائریکٹ بھی کی تو بوسنیا کے مسلمانوں کی حمایت میں بنا ڈالی اور اب اس کھیل میں اتنا مزہ آیا کہ افغانستان پر بھی فلم بنانے کی ٹھان لی۔ پہلی فلم ان دا لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی سے انہیں تنازعوں کا جتنا سامنا کرنا پڑا، اتنی ہی شہرت بھی ملی۔ سونے پہ سہاگہ ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ بھی مل گیا۔ جس کے بعد انجلینا جولی نے مزید متنازعہ موضوعات پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔