فیصل آباد میں آئی جی پولیس نے بچوں کی لرائی کے دوران مبینہ طور پر مخالفین پر تشدد کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے علاقے مصظفی آباد میں جواد نامی شخص نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ اس کا بیٹا احسن ہمسائے میں رہنے والے ڈی ایس پی ظفراللہ نیازی کے بیٹے سے اپنی گیند واپس مانگنے گیا تو اس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد میں رات کو ڈی ایس پی نے اپنے ایک درجن ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر اسے اس کی اہلیہ کوثر اور تین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے پندرہ سالہ احسن اور مدیحہ بیہوش ہو گئے۔آئی جی پولیس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو معطل کر دیا۔