آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو ایک سو بائیس رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز ایک سو اناسی رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم دوسو چالیس رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ مائیک ہسی نے نواسی رنز بنائے۔ جیمز پیٹنسن سیتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کے امیش یادیو نے چار اور ظہیر خان نے تین وکٹ لئے۔ بھارت کو دوسو بانوے رنز کا ہدف ملا لیکن ان کی پوری ٹیم ایک سو انہتر رنز بناکر آٹ ہوگئی۔سچن ٹنڈولکر نے بتیس اور ایشون نے تیس رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کے جیمز پیٹنسن نے چار، پیٹر سڈل نے تین اور ہلفن ہاوس نے دوکھلاڑیوں کو آٹ کیا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔