سوئی ناردرن گیس نے فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بندکردی ہے ۔ گیس بندش کیخلاف صنعتکاروں نے لاکھوں مزدوروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے۔ سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے صنعتکاروں کوکہا گیا کہ ابھی گیس کی سپلائی بحال نہیں کی جاسکتی۔ لوڈ شیڈنگ کی خلاف ورزی پر صنعتی یونٹ کا کنکشن دس دن کے لئے کاٹ دیا جائے گا۔ دوسری طرف ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وہ گیس بندش کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف لاکھوں مزدور کے ساتھ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے ۔ اور پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔