کوئی ادارہ دوسرے ادارے کو چیلنج نہ کرے۔ شازیہ مری

shazia muree

shazia muree

صوبائی وزیر اطلاعات شایہ مری نے کہا ہے کہ صدر نے واضح کیا ہے کہ آئین کا احترام اور اس کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ادارے کا احترام کرتے ہیں اور اداروں کو بھی چاہیئے کہ وہ آئین کے مطابق دی گئی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ کوئی ادارہ کسی ادارے کو چیلنج نہ کرے اور نہ ہی اس کا مقابلہ کرے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر انگلیاں اٹھانا فیشن بن چکا ہے جس سے گریز کرنا چاہئے۔