کوئٹہ میں دھماکہ سے گیارہ افراد ہلاک 23 زخمی

quetta

quetta

کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور تئیس  زخمی ہوئے ہیں جس میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم گھر سے باہر کھڑی کار میں نصب تھا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی ہے زخمیوں کو سول اسپتال اور کمائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ کوئٹہ کا اہم علاقہ ہے جہاں کئی اہم شخصیات رہائش پذیر ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان کی رہائش گاہ بھی اس علاقے سے قریب ہی واقع ہے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں سی سی پی او کوئٹہ احسن محبوب کا کہنا ہے کہ  دھماکہ مینگل فیملی کے گھر سے باہر کھڑی کار میں ہوا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔