ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش و برفباری کا امکان

winter

winter

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران صبح کے وقت دھند اور کو رے کی شدت برقرار رہے گی۔
وفاقی دارلحکومت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی دس، پارہ چنار میں منفی نو، قلات، استور اور ہنزہ میں منفی آٹھ اور کالام میں منفی سات سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ میں درجہ حررات منفی چھ، گلگت میں منفی پانچ، مری میں منفی دو سینٹی گریڈ رہا۔