یو ایس اوپن دو ہزار گیارہ کی چیمپیئن سمانتھا اسٹاسر نے آسٹریلین اوپن جیت کر آئندہ سال کا فاتحانہ آغاز کرنے کی امید ظاہر کردی ہے۔ آسٹریلین ٹینس اسٹار سمانتھا اسٹاسر نے رواں سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کی ویمنز چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کیا ہے۔ ستائیس سالہ خاتون کھلاڑی کا کہنا ہے کہ نئے سال کا آغاز وہ آسٹریلین اوپن جیت کر کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔ سمانتھا اسٹاسر ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں اور انکا مقصد ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ہے۔ آسٹریلین اوپن سے پہلے وارم اپ ایونٹ برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ دو جنوری سے شروع ہوگا جس میں صف اول کی خاتون کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔