سیاسی یتیم مفکر بننے کی کوشش کر رہے ہیں،گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ملک کے لیے خطرہ ہے وہ دراصل سیاسی یتیم ہیں ،جنہیں عوام نے مسترد کردیا ہے۔
ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محترمہ کی سوچ  خیالات اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیئے آئے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی آئین کی خالق اور محافظ جماعت تصادم کا راستہ کیسے اختیار کر سکتی ہے پیپلز پارٹی آئین اور ملکی دفاع کی ضمانت ہے اور عوام نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں خوشحالی آئے گی تاریخ میں اتنی تعداد میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ہمارے دور حکومت میں ہوئے ہیں۔