متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرامن عوامی انقلاب ضرورآئے گا اوراس کا سہرا غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت ایم کیو ایم کے سر ہوگا۔ سکھر کے ذمے داران سے ٹیلی فونک گفتگو میں انھوں کہا کہ جب میں نے انقلاب فرانس طرز کے انقلاب کی بات کی تھی تو سیاسی رہنماں اور کالم نگاروں نے میری بات کا مذاق اڑایا تھا لیکن آج پاکستان کی کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جو انقلاب کی بات نہ کرتی ہو۔ انھوں نے کہا کہ نئے سال 2012 میں ایم کیوایم کے جلسوں کا آغاز سکھر سے کیا جا رہا ہے ، اس جلسہ کی کامیابی سے ملک بھر میں ہونے والے ایم کیو ایم کے تمام جلسے تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔