عسکری رضا کی میت کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ

Karachi

Karachi

گزشتہ روز نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سے پاسبان عزا جعفریہ الائنس کے رہنما عسکری رضا جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق عسکری رضا اپنے ساتھی علی مہدی کے ہمراہ کار میں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے نیپا چورنگی کے قریب ان پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں زخمی ہو گئے، انہیں آغا خان اسپتال پہنچایا گیا، جہاں عسکری رضا دوران علاج دم توڑ گئے۔
آج ان کے ورثا ان کی میت بطور احتجاج گورنر ہاوس لے گئے اور وہیں نماز جنازہ اد کی گئی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ عسکری رضا کے قتل میں ملوث نامزد کیے جانے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ملت جعفریعہ کے گرفتار کیے جانے والے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔