سی این جی ایسو سی ایشن اور وزارت پٹرولیم کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سی این جی کی پابندی پندرہ دن کے لیئے معطل۔ حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر سی این جی ایسو سی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ گیس بحران کا حل کوئی دوسرا نہیں کرے گا ہمیں ہی اس کا حل نکالنا پڑے گا۔ سی این جی ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو گیس لوڈ منیجمنٹ پروگرام پر نظرثانی کرنی پڑے گی۔ مذاکرات کے دوران سیکرٹری پٹیرولیم، اوگرا اور سوئی نادرن حکام نے شرکت کی۔ اس دوران حکومتی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے اراکین اپنے اپنے موقف پرڈٹے رہے۔ بعد ازاں حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سی این جی کی پابندی میں 15دن کے لئے معطل کر دی ہے۔