لاس اینجلس پولیس نے شہر میں متعدد پٹرول بم حملے کے الزام میں مشبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نیویارک میں اسلامی مرکز امام الخوئی فانڈیشن سمیت چار مقامات پر پیٹرول بم حملے کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نیویارک شہر کے میئر مائیکل بلو برگ کا کہناہے کہ پیٹرل بم امام الخوئی فانڈیشن کے قریبی اسٹور اور دو گھروں پر بھی پھینکے گئے۔ جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اور کچھ ہی دیر میں حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا۔ امام الخوئی فانڈیشن میں پاکستانی خاتون اسکالر طیبہ خانم بخاری مجالس پڑھنے آئی تھیں، ہال میں اسی افراد موجود تھے۔ اس دوران ایک شخص نے پیٹرول بم سے حملہ کردیا جس سے افراتفری مچ گئی۔ پاکستانی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے بتایا کہ مجلس شروع ہونے سے قبل ہی حملہ ہوا۔طیبہ کا کہنا تھا حملہ آوروں کی تعداد چار تھے۔ جن میں سے ایک کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جب کہ دیگر فرار ہوگئے۔ چند روز کے دوران لاس اینجلس اور نیویارک میں ساٹھ پٹرول بم حملے کیے جاچکے ہیں ، حملوں میں متعدد گاڑیاں جل گئی ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لاس اینجلس پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔