سی این جی ایسو سی ایشن اور سیکرٹری پیٹرولیم کے درمیان مذاکرات وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی مداخلت اور دلچسپی کے باعث کامیاب ہوگئے،ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سی این جی ایسو سی ایشن اور سیکرٹری پیٹرولیم کے درمیان جاری کئی گھنٹوں سے جاری مذاکرات ایک وقت میں تقریبا ناکام ہو گئے تھے مگر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بروقت مداخلت اور دلچسپی کی وجہ سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور سیکرٹری پیٹرولیم نے سی این جی ایسوسی ایشن کے سبھی مطالبات مان لیے ہیں ،ٹیرف میں دس فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ہے اور سی این جی اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ میں آٹھ گھنٹے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کے استعمال کے بارے میں بھی مزاکرات کامیاب رہے ہیں۔