ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفنسنجانی کی صاحبزادی کو حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔ فائزہ رفسنجانی پر عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کے مقدمے کی سماعت گذشتہ ماہ ہوئی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے انھیں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی جبکہ فائزہ پر سیاسی ، سماجی اور میڈیا سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ وہ اس سزا کے خلاف بیس دن کے اندر اپیل کر سکتی ہیں۔