الیکشن کمیشن نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی بدین کی نشست پر ضمنی انتخابات پندرہ فروری کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار بارہ اور تیرہ جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ۔ امیدواروں کی حتمی فہرست پچیس جنوری کوآ ویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ پندرہ فروری کو ہو گی۔ یہ نشست گزشتہ سال انتیس اگست کو سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔