بھٹو ریفرنس کیس: سماعت کل تک کے لئے ملتوی

supreme court

supreme court

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ جب تک عدلیہ آئین کے مطابق کام کرتی رہے گی کسی کو غیرآئینی اقدام کی جرات نہیں ہوگی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی بینچ نیسماعت شروع کی تو ایڈووکیٹ جنرل سندھ فتح محمد ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی سوالیہ نشان ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کو صدارتی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنا ہے۔