ذوالفقار علی بھٹو کی آج چوراسی ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر گڑھی خدابخش میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلی ہاوس سندھ میں بھی کیک کاٹا گیا جہاں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت صوبائی وزیر شازیہ مری، آغا سراج دورانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے اور ان کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے سیاست کا آغازاس وقت کیا جب جمود تھا اور سیاست کو ایک جرم سمجھا جاتا تھا تاہم انہوں نے عوام کی حالت کو سمجھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور عوام کو بیدار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا منشور آج بھی قابل عمل ہے۔