تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے 1998 میں کابینہ کے اجلس میں کہا تھا کہ کراچی میں فوجی عدالتیں لگانا چاہتا ہوں۔ فوجی عدالتیں لگ جاتیں تو نواز شریف کو پھانسی کی سزا دیتی اور ہم بھی رگڑے جاتے۔ ملتان میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بھی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا بھٹو نے قوانین دوسروں کے لئے بنائے تھے لیکن خود ان کا شکار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشتیاں جلاکر اقتدار کی بیساکھیوں کو ٹھکرا کر آئے ہیں ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر چلیں گے اور اپنی منزل حاصل کریں گے۔