پاکستان کسی کے ساتھ تنا نہیں چاہتا۔ جنرل کیانی

kayani

kayani

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے ساتھ تنا نہیں چاہتا۔ بیجنگ میں چینی وزیر اعظم وین جیا با سے ملاقات کے دوران جنرل کیانی نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باہمت عوام ملک کو درپیش مشکلات پر قابو پالیں گے۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم وین جیابا نے کہا کہ پاکستان قابل اعتماد دوست ہے اور چین مستقبل میں بھی اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا۔