متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نئے صوبوں کے لئے فیصلہ کن جدو جہد کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر اہم جماعتوں نے متحدہ کا ساتھ دیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے بل پاریمنٹ کے آئندہ اجلاس میں لانے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے۔ اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر وزیر اعظم، ق لیگ ، جے یو آئی اور فاٹا اراکین کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام سے جنوبی پنجاب اور ہزارہ میں ناانصافیاں ختم ہوں گی۔