سندھ اسمبلی: تجاوزات کے خاتمے کا ترمیمی بل منظور

sindh assembly

sindh assembly

سندھ اسمبلی میں شہید بھٹو کے 84 ویں یوم پیدائش پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جبکہ اجلاس میں املاک پرتجاوزات کے خاتمے کا دوسرا ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس پینل آف چیرمین ڈاکٹر سکندر مندرو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیر قانون ایاز سومرو نے تجاوزات کے خاتمے کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔
وقفہ سوالات میں وزیرقانون و جیل خانہ جات ایاز سومرو نے بتایا کہ پاکستان پینل کوڈ کے تحت سات سال سے کم عمر بچوں کو مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ چیئرمین نے اعلان کیا کہ گورنر سندھ نے کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل2001 کی منظوری دیدی ہے۔