قبل ازوقت انتخابات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ زرداری

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات پر نواز شریف سے بات چیت کیلیے تیارہیں۔ فوج اور عدلیہ سے کوئی لڑائی نہیں۔ ایک انٹرویو میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ بلادست ہے۔ میمو کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔ صدر نے کہا کہ فوج اور عدلیہ سے کوئی لڑائی نہیں۔ جنرل کیانی کو توسیع دینا تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی سے کیسے ٹوٹے انہیں معلوم نہیں۔