پرویز مشرف کو وطن وآپسی پر گرفتار کر لیا جائیگا

musharraf

musharraf

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں وفاق کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی کوئی بھی حیثیت ہو انھیں بے نظیر قتل کیس میں عدالتی احکامات پر وطن آتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیئے عدالت سے کسی نئے آرڈر کی ضرورت نہیں ہے یہ بات انھوں بے نظیر قتل کیس کی اڈیالا جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
بے نظیر بھٹو قتل کیس میں راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  نے اڈیالاجیل میں سماعت کے موقع پر ملزمان کے پیش نہ ہونے پر مقد مے کی آئندہ سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کر دی۔
فاضل عدالت نے ملزمان کو آخری موقع دیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ وہ اپنے وکلا سمیت آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہوں ان کی عدم حاضری کے سبب استغاثہ کے دس گواہان پر جرح کا عمل تعطل کا شکار ہے۔